خاص خبریں

9 مئی کیسز؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سائفر معاملے پر باجوہ نے عمران کو کہا تھا انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہو جائیگی: شاہ محمودکا دعویٰ

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کو تاریخ مقرر کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کیسز کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ نو مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے میری غیر قانونی گرفتاری کی گئی، مجھے انصاف دینے کی بجائے میرے خلاف انتقامی مقدمات درج کردیئے گئے۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کے چالان پیش کردیئے، جن میں جی ایچ کیو حملہ ،حساس ادارہ حملہ بھی شامل تھے۔عدالت نے تمام چالان سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے