پاکستان اس وقت تاریخ کے برے ترین حالات سے گزر رہا ہے ایک طرف سیلاب نے انسانوں، مویشیوں، فصلوں، بستیوں، مکانات اور شاہراﺅں کو تباہ و بر باد کر دیا ہے لاشیں پانی میں تیر رہی ہیں کھانے کو روٹی ہے نہ ہی دو گھونٹ صاف پانی میسر ہے لاکھوں لوگ فاقہ کشی اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں تو دوسری طرف مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عام چلتے پھرتے انسان بھی زندہ لاشوں میں تبدیل ہوچکے ہیں آزاد اور خودمختار پاکستان کےلئے جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والے تقریبا سبھی لوگ غریب اور پسماندہ تھے سرمایہ دار اور جاگیر دار اس وقت بھی خوشحال تھے اور بعد میں تو وہ پاکستان کی تقدیر کے مالک بن بیٹھے غریب لوگوں نے انگریز سے آزادی اس لیے لی تھی کہ وہ اپنے ملک میں اپنی مرضی سے خوشحالی کی زندگی گذار سکیں گے مگر ہوا کیا ہم آج بھی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں باقی مصیبتوں اور بلاﺅں کو چھوڑیں ہمارے پاس بجلی کے بلوں میں لگے ہوئے جائز اور ناجائز ٹیکسوں کی مد میں پیسے جمع کروانے کا انتظام نہیں بھوک سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کرنے میں مصروف ہیں ہر طرف بے جان سے انسان نظر آرہے ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ کے نفاذ کے ایک ماہ بعد ہی منی بجٹ کے ذریعے 70ارب کے نئے ٹیکسوں کی بھر مار کردی گئی بلوں میں ناجائز طور پر ناقابل برداشت اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر منی بجٹ کے ذریعے تاجروں و صنعتکاروں پر بجلی کے بلوں میں 7.5فیصدتک سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اربوں روپے عوام کی جیبوں سے نکالے جارہے ہیں 25ہزار کی تنخواہ والے شخص کا ماہانہ بجلی بل 12ہزار روپے آرہا ہے چند یونٹ استعمال کرنے پر بھی بجلی کے بل ہزاروں میں آ رہے ہیں جن کی ادائیگیاں کرنا چھوٹے تاجر اور ایس ایم ایز کےلئے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ہماری صنعتیں بند ہوتی جارہی ہیں کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں بھی اتنا اضافہ ہوچکا ہے کہ عام عادمی کی خریداری کی سکت ختم ہوچکی ہے پچھلے دور حکومت میں روزمرہ کی اشیاءکی قیمت 17 فیصدتھی جو اب 42فیصد تک جا پہنچی ہے مہینے کی سی پی آئی 12فیصد تھی 25فیصد تک پہنچ گئی ہے لوگوں کی کمریں ٹوٹ چکی ہیں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوگیا ہے جولائی کے مہینے میں درآمدات 23فیصد نیچے گر کر 2.2پر آگئی ہیں ایک ماہ میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 4ملین سے بڑھ گیا ہے ابھی مزید مشکلات آنےوالی ہیں اب تک پانچ منی بجٹ آچکے ہیںموجودہ حکومت نے کہا کہ مہنگائی 11.5 فیصدہے اور اسٹیٹ بینک نے 20 تک کا بتادیا پچھلی حکومت ریزوزسروسز 13.4 فیصد چھوڑ کر گئے تھے جو اب 11.7 فیصدہے یہ 6بلین ڈالر کے ریزرور بھی کھا گئے ملک کی سیاست شدید بدامنی پر پھیل چکی ہے مخالفین کو پکڑ پکڑ کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے سیاسی عدم استحکام کا براہ راست اثر ملکی معیشت پربھی پڑرہا ہے قرضوں پر قرضے لے کر ملک چلایا جارہا عالمی دنیا میںتیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے باوجو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیاجاتا ہے جس سے کساد گزاری اور مہنگائی کاطوفان آیا ہوا ہے حالیہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ، گزشتہ سال کی نسبت اس سال دس فیصد بجلی کی پیداوارمیں کمی آچکی ہے حالانکہ بجلی کی پیداوارمیں اضافہ کرنے کی صلاحتی زیادہ موجود ہے نوازشریف دور میں جو مہنگے ترین پلانٹس لائے گئے تھے وہ بھی بند پڑے ہیں اگر وہ چلائیں گے تو بہت مہنگی بجلی پیدا ہوگی بند پلانٹس کی کئی سوارب روپے حکومت ادا کررہی ہے حماد اظہر سابق وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 10روپے اضافی لگایاجائے گا کراچی میں فی یونٹ 150روپے تک چلی گئی ہے آخر میں فےروز پور روڈ لاہور پرمتحدہ عرب امارات کے تعاون سے شہر کا سب سے بڑا تجارتی مرکز مبارک سےنٹربننے جارہا ہے جو چوہدری پرویز الٰہی حکومت کا بہترین کارنامہ ہے مبارک سےنٹر لاہور کی بلند ترےن عمارت ہوگی سٹےٹ آف دی آرٹ مبارک سےنٹرمےںکاروباری مراکزاورسےون سٹارہوٹل تعمےر ہوگااورسےون سٹار ہوٹل کو فلائی اوور سے قذافی سٹےڈےم کے ساتھ لنک کےا جائےگا ےہ منصوبہ بننے سے بےن الاقوامی کھلاڑےوں کو قذافی سٹےڈےم آنے جانے مےں بے پناہ سہولت ہوگی اور ٹورنامنٹس کے انعقاد کے دوران لاہور کی مصروف سڑکوں پر ٹرےفک کی بندش کے عذاب سے نجات ملے گی مبارک سےنٹربننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابےن تارےخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو سٹریٹجک پارٹنر شپ میں بدلا جائے کیونکہ پاکستان کی تعمےر و ترقی مےں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسےن ہے اورتعلےم ،صحت اوردےگر شعبوں کی بہتر ی کےلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں۔
کالم
زندہ اور مردہ لاشیں
- by Daily Pakistan
- اگست 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 666 Views
- 2 سال ago