واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے مشہور دماغی ماہر، نیوٹن ہاورڈ نے اپنی پرانی گاڑیوں کے پرزوں سے ٹرانسفارمرز فلم کے دو مشہور ماڈل گھر کے باہر لگائے ہیں۔ لوگوں نے اس کی شکایت کی ہے تاہم وہ اسے اب بھی وہیں رکھنا چاہتے ہیں۔عوام نے کہا ہے کہ وہ اس طرح ٹرانسفارمر کے فنکاروں کو اپنی فرنچائز میں شامل کرکے کچھ رقم بنانا چاہتے ہیں۔ عوام کا اصرار ہے کہ ایک جانب تو ماڈل گرکر کسی کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں اور دوم علاقے کی خوبصورتی کو متاثر کر رہے ہیں۔اعصابی سائنسداں نے 2021 میں ٹرانسفارمرز فلم کے دو اہم کردار ’بمبل بی‘ اور آپٹیمس پرائم‘ کے دیوہیکل ماڈل بنائے تھے لیکن چند دنوں بعد ہی پڑوسیوں نے شکایتوں کا انبار لگا دیا تھا۔ ان آٹوبوٹس کو دیکھنے اور تصاویر لینے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس سے آمدورفت میں مشکل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عوام نے کہا ہے کہ یہ روبوٹ کسی حادثے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔اس ضمن میں ضلعے کی ماہانہ میٹنگ بلائی گئی تو ہاورڈ کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے دو کردار پیٹرکیولن اور ڈین گلویزن بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے نیوٹن کے فن پاروں کی حمایت بھی کی لیکن عدالت کو قائل نہ کرسکے۔تاہم پبلک سروس کمیٹی نے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بت نما روبوٹ ہٹائے جائیں۔ اس کے بعد بھی نیوٹن ہاورڈ قائل نہ ہوئے اور انہوں نے کہا کہ وہ اسے اپنے گھر کے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دلچسپ اور عجیب
امریکی شخص اپنے گھرکے باہر’ٹرانسفارمر‘ ماڈل رکھنے پر بضد
- by Daily Pakistan
- مئی 31, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 451 Views
- 2 سال ago