معیشت و تجارت

روپے کی قدر میں بہتری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

روپے کی قدر میں بہتری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضھ کمی کا امکان ہے ۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے سترہ پیسے تک کمی ہوسکتی ہے ، اس کیساتھ مٹی کے تیل کی قیمتی 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے ۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتر رہی تو عوام کو پورا ریلیف نہیں مل سکے گا جبکہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی تو عوام کو اس سے زیادہ ریلیف مل سکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے