- الإعلانات -

مارک کیونڈش نے ٹور ڈی فرانس ایونٹ ادھورا چھوڑ دیا

لندن : ریو اولمپکس کی تیاریاں کرنا چاہتا ہوں اس لئے شدید دکھ کے باوجود ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا :سائیکلسٹ . برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش نے ریو اولمپکس تیاریوں کے باعث ٹور ڈی فرانس کو ادھورا چھوڑ دیا ۔ پیرس میں جاری سائیکلنگ کے سپر میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کو سپر سٹار رائیڈر مارک کیونڈش نے بائے بائے کہہ دیا ۔ برطانوی سائیکلسٹ نے فرنچ ریس کے سولہویں مرحلے تک پہنچ کر چھوڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ ریو اولمپکس کی تیاریاں کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس کے چار مرحلوں میں فتح سمیٹنے والے رائیڈر نے کہا کہ انہیں رواں ایونٹ سے دستبردار ہونے کا دکھ ہے البتہ وہ اولمپکس میڈل سینے پہ سجانے کے خواہشمند ہیں ۔ مارک کیوینڈش کو اس سے پہلے 2 اولمپکس ایونٹس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا .