- الإعلانات -

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عُمان کھیلا  جاری ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہو گا۔

گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جب کہ عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دی تھی۔