- الإعلانات -

نئی رینکنگ جاری,یونس خان ٹیسٹ میچز میں دنیا کے دوسرے بہترین بلےباز بن گئے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ یونس خان ٹیسٹ میچز میں دنیا کے دوسرے بہترین بلےباز بن گئے۔ بولرز میں یاسرشاہ نے 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار سنچری بنانے پر یونس خان کو انعام مل گیا، آئی سی سی رینکنگ میں یونس خان تین درجے چھلانگ مار کردوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یونس خان نےابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک سو ستائیس اور دوسری میں انتیس رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔ مصباح الحق چھیانوے رنزکی اننگزکھیل کرٹاپ ٹین میں واپس آگئے، مصباح الحق کا دسواں نمبر ہے۔

ابوظہبی میں دو نصف سنچریاں اسکور کرنے والے اسد شفیق چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔ دس وکٹیں لے کرمین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے یاسرشاہ دنیا کے پانچویں بہترین بولر بن گئے۔

رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی ٹیم پہلے، پاکستان دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہیں