- الإعلانات -

ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہوا، وہاب ریاض

چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہوم گراونڈز پر آسان حریف نہیں ، نوجوان کھلاڑی اعتماد پر پورا اترے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایس ایل میں بھی وہ اچھا کھیلے اور یقین تھا کہ انہیں جب بھی موقع ملے گا اپنی صلاحیتیں ثابت کریں گے ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے،عامر اور جنید خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف ایک اچھا آل راؤنڈر ہے ۔