- الإعلانات -

پوری دنیا میں یاسر شاہ جیسا کوئی سپنر نہیں: محمد یوسف

Yasir-Shah

لاہور: پاکستان کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے کہا ہے کہ یاسر شاہ جیسا کوئی سپنر نہیں، وہ کمال کا باﺅلر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ یاسر شاہ کی صورت میں پاکستان کو ایک بہترین باﺅلر مل گیا ہے جس کا کوئی ثانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں یاسر شاہ جیسا کوئی باﺅلر نہیں ہے، وہ دل جمعی سے محنت کرتا رہا تو بہت آگے جائے گا اور بہت سے ریکارڈز بنائے گا۔ شارجہ ٹیسٹ میں اس کی پرفارمنس نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح پاکستانی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔