پاکستان

آئینی ترمیم پر بلاول ، فضل الرحمان ملاقات خاصی برف پگھل گئی ، شازیہ مری

آئینی ترمیم پر بلاول ، فضل الرحمان ملاقات خاصی برف پگھل گئی ، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کافی برف پگھل گئی ہے۔بلاول ہاس کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی پی پی اور جے یو آئی ساتھ تھے، خواہش ہے کہ آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے