وفاقی وزیر داخلہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اس ماہ کے آخر میں یا نومبر کے شروع میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آڈیولیکس کے بعدعمران خان کی بیرونی سازش کابھانڈاپھوٹ گیا اور اس کے بعد انہیں شرم آنی چاہئے تھی مگر عمران خان نے دھمکی آمیز لہجے میں بات کی اور اب مسلسل جھوٹ بول کراسے سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج آئین وقانون کے تابع ہیں، پاک افواج پاکستان کی سرحدوں کی چوکیداری کیلئے مامور ہوئیں اور اس نے بے شمار قربانیاں دیں، دنیامیں کسی نے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی قربانیاں پاکستانی افواج نے دیں جبکہ ہم نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل ہی نہیں تھا، جب آر ٹی ایس بھیٹتا ہے تو عمران خان جیسے لوگ آتے ہیں، عمران خان کو جو ہاتھ کھلاتا ہے یہ اسی کو کاٹتا ہے، عمران خان کا اقتدار جتنی دیر بھی رہا کسی کے مرہون منت تھا اور آج کیا زبان استعمال کر رہا ہے، ملاقات میں پاؤں پکڑتا ہے معافی، ترلے کرتا ہے اور جلسوں میں بھڑکیں مارتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے نومبر بھی آرام سے گزر جائے گا، آرمی چیف کی تقرری کے لیے 5 نام آتے ہیں ان میں سے کسی کی بھی تقرری ہو سکتی ہے۔
جبکہ ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں کہ الگ سے بھی کوئی تقرری کی جاتی ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ امریکہ کے دورے پر کون کون ہے مجھے اس بارے میں معلوم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں سائفرکی کاپی وزیراعظم ہاؤس میں ہے، بتائیں سائفر کی کاپی جو ان کے پاس تھی وہ کہاں گئی؟ اب عمران خان کہتے ہیں سائفر کہیں گم ہو گیا ہے، سائفرکی کاپی عمران خان نے خود گم کر دی، جوہاتھ عمران خان کو کھلاتا ہے وہ اس کو کاٹتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ادارے آئین کے تحت کام کر رہے ہیں توعمران خان کو قبول نہیں، عمران خان پاکستان سیکیورٹی سے متعلق غلط الفاظ استعمال کرتا ہے اور عمران خان جلسوں میں بھڑکیں مارتا ہے جبکہ بند کمروں میں پاؤں پکڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کیسز تو پنجاب حکومت نے معاف کیے ہیں، ہمارا کون سا کیس معاف ہوا ہے؟ یہ ہمارا کوئی ایک کیس بتا دیں جو معاف ہوا ہو، پنجاب میں پتا ہے کس کے ذریعے پیغام بھجواتے ہیں انھوں نے صدر مملکت کے ذریعے پیغام بھجوایا۔
پاکستان
آمی چیف کی تعیناتی سے متعلق حکومت کابڑا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 899 Views
- 3 سال ago