اسلام آباد کے معروف نجی مال سینٹورس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیموں کی آمد میں تاخیر کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگی ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل میں ہیں ۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکیں، آگ کے باعث عمارت سے دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے تیسرے فلور پر واقع ریسٹورنٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔
میڈیا کو موصول ہونے والی ویڈیو میں آگ لگنے کے بعد سینٹورس مال کی تیسری منزل سے دھواں بلند ہونے نظر آرہا ہے جو کی اسلام آباد میں دور دور تک دیکھا جا نے لگا ۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ سینٹورس مال کی تیسری منزل پر واقع معروف مونال ریسٹورنٹ میں لگی تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
میڈیا نے ڈی سی اسلام آباد سے تصدیق کی ہے کہ سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے فوری بعد موجود تمام افراد کا بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی گئی ہیں۔
آگ کے دھویں کو شہر میں دور دور تک دیکھا جا نے لگا ہےکہ جب کہ انتظامیہ اور پولیس نے سینٹورس کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔
میڈیا کو جائے وقوع پر موجود انتظامیہ اور پولیس کے حکام نے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔
واضح رہے کہ سینٹورس شہر کا معروف اور مصروف ترین شاپنگ مال ہے جس کی اوپری منزل پر رہائشی فلیٹس ہیں۔ عام دنوں میں بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد وہاں خریداری کے لیے موجود ہوتی ہے۔
پاکستان
اسلام آباد کے معروف نجی شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1451 Views
- 3 سال ago