وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری سے ملاقات میں کہا کہ نجی سطح پر سود کا خاتمہ پنجاب حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ صرف اور صرف دینی تعلیمات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے۔تنزلی کو ترقی میں بدلنے کیلئے سیرت نبوی پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیرت اکیڈمی کو علم و تحقیق کامرکز بنائیں گے اور سیرت اکیڈمی میں ریسرچ کاکام شروع کرنے کیلئے غیر ملکی دینی اداروں سے اشتراک کرینگے۔بدعنوانی کو روکنے کیلئے اسلامی تعلیمات کا نفاذ لازم ہے۔اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خاتمے کا ابتدائی اقدام فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ نجی سطح پر سود کے خاتمے کیلئے عملی اقدام کر کے چودھری پرویزالٰہی نے سبقت حاصل کی ہے۔نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کی شق شامل کرنا بہت بڑی دینی خدمت ہے۔مولانا محمد حنیف جالندھری کے ساتھ سیکرٹری اوقاف اور احمد حنیف جالندھری بھی ملاقات میں موجود تھے۔رواں برس اپریل میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام سے متعلق فیصلہ سنایاکہ پاکستان جیسی اسلامی ریاست کا معاشی نظام سود سے پاک ہونا چاہیے۔ سود سے پاک بینکاری دنیا بھر میں ممکن ہے لہذا عدالت نے حکومت کو 5 سال میں سود سے پاک نظام نافذ کرنے کا حکم دیا۔اسی ضمن میں اگلے روز وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے متنبہ کیا کہ جو سود کا کام کرے گا پانچ سال قید ہو گی۔ ہم جلد ہی سود لعنت ختم کرنے کے لئے قانون لا رہے ہیں ۔دوسری اہم بات جو چودھری پرویز الہٰی نے اقتدار میں آتے ہی سرانجام دی وہ نکاح نامہ میں ختم نبوت پر ایمان کاحلف شامل کرنا ہے۔ جس پر خاص طورپر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ بہت اہم مسئلہ تھا جس کی طرف چودھری پرویز الہیٰ نے توجہ فرمائی اور نکاح میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ نئے فارم نہ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی تمام کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مالکانہ حقوق دینے کے لئے بورڈ آف ریونیو سے حتمی سفارشات طلب کرلی ہیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے لیگل فریم ورک کے تحت فی الفوراقدامات کیے جائیں اورکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے تمام امورجلد طے کیے جائیں۔پنجاب حکومت کی طرف سے کچی آبادیوں میں 10مرلے تک اراضی والے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اقدام انتہائی مستحسن عمل ہے۔ یوںکچی آبادیوں میں رہنے والے مکینوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی کچی آبادیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کچی آبادیوں کی تفصیلات جلد ازجلد وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔کچی آبادیوں میں مقیم اصل حقداروں کو ان کا حق لوٹائیں گے۔حکومت کو چاہیئے کہ کچی آبادیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا پلان بھی تیار کیا جائے۔ میڈیکل کے جدید آلات تیار کرنے والی چین کی سب سے بڑی کمپنی Mindrayکے وفد نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات میں کمپنی نے پنجاب میں مینوفیکچرنگ کی پیشکش کی۔چینی کمپنی Mindray پنجاب کے ڈاکٹروں اور نرسز کو ٹریننگ بھی دے گی۔چینی کمپنی کی میڈیکل ڈیوائسز امریکہ اوریورپ میں ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں۔ میڈیکل کے شعبہ کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کا چودھری پرویزالٰہی کا ویژن قابل تحسین ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے پنجاب میں چینی کمپنی کی طرف سے میڈیکل آلات کی تیاری میں معاونت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے ہسپتالوں میں آئی سی یو،ایمر جنسی،آپریشن تھیٹر میں جدید ترین طبی آلات فراہم کیے جائیں گے۔بہترین میڈیکل ڈیوائسز کم ازکم نرخ پر فراہم کرنے کی والی کمپنی کا انتخاب کیاجائے گا۔سائبر نائف اور ربووٹک سرجری کے لئے جدید ترین طبی آلات فراہم کئے جائیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدر،سفیر اور عوام کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ گزشتہ 5 سال میں 55 سال جتنے کام کر کے عوامی خدمت کی مثال قائم کی اور ان کے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں سے آج بھی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ان کے سابقہ دور کو پنجاب کے عوام ہمیشہ پنجاب کی تاریخ کے سنہری دورکے طور پر یاد کرتے ہیں کیونکہ اس دور میں صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود،ترقی وخوشحالی کیلئے جو جامع اور ٹھوس اقدمات کئے گئے وہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہیں ۔
کالم
سود کا خاتمہ، پنجاب حکومت کا تاریخی اقدام
- by Daily Pakistan
- دسمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 878 Views
- 2 سال ago