کھیل

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ، بنگلہ دیش کو شکست

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 137 رنز ہی بناسکی جب کہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے کیویز کو جیت حاصل کرنے کے لیے 138 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ مہمان ٹیم کی جانب سے نجم الحسین نے سب سے زیادہ 33 بنائے جبکہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں مہدی حسن 5، لٹن داس 15، یاسر علی 7 ، شکیب الحسن 16،عفیف حسین 24 ، مصدق حسین 2، تسکین احمد 3 اور حسن محمود نے 1 سکور بنایا۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر علی تھے، جنہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے قبل مہدی حسن 5، لٹن داس 15، نجم الحسین شنٹو 33، عفیف حسین 24 اور مصدق حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جب کہ مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔آج نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش اپنے دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 137 رنز ہی بناسکی جب کہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے کیویز کو جیت حاصل کرنے کے لیے 138 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔
مہمان ٹیم کی جانب سے نجم الحسین نے سب سے زیادہ 33 بنائے جبکہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں مہدی حسن 5، لٹن داس 15، یاسر علی 7 ، شکیب الحسن 16،عفیف حسین 24 ، مصدق حسین 2، تسکین احمد 3 اور حسن محمود نے 1 سکور بنایا۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر علی تھے، جنہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے قبل مہدی حسن 5، لٹن داس 15، نجم الحسین شنٹو 33، عفیف حسین 24 اور مصدق حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جب کہ مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔
نیوزی لینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔آج نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش اپنے دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے