بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.3°C
Tuesday, 11 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

ابوظبی ٹی 10 کے شیڈول کا اعلان ، 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں

Thursday, 3 November, 2022

ابوظبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں 6 پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ٹرافی کے حصول کے لئے 8 ٹیمیں میدان میں اتریں گے اور شائقین کرکٹ کو 12 روز تک کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جو پاکستانی اس بار ایکشن میں نظرآئیں گے ان میں سرفہرست محمد عامر ہیں جو بنگلہ ٹائیگرز کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 دسمبر کو کھیلاجائے اور اختتامی تقریب میں شائقین کرکٹ کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *