انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان کی بیٹی کے منگیتر ریاض الدین کون ہیں؟

اے آر رحمان کی بیٹی کے منگیتر ریاض الدین کون ہیں؟

بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی۔ خدیجہ رحمان کی منگنی 29 دسمبر کو ریاض الدین شیخ سے ہوئی جو پیشے کے لحاظ سے آڈیو انجینیئر ہیں۔

تاہم میڈیا پر اے آر رحمان کے ہونے والے داماد ریاض الدین سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریاض الدین نے اپنے ہونے والے سسر اے آر رحمان اور گلوکار امیت ترویدی کے لیے لائیو ساؤنڈ انجینئر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

ریاض کی انسٹا گرام پروفائل پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ کنسرٹ میں اے آر رحمان کے ہمراہ وہاں موجود ہیں۔ دوسری جانب خدیجہ رحمان ایک گلوکارہ اور میوزک پروڈیوسر ہیں، انہوں نے اپنے والد اے آر رحمان کی کچھ کمپوزیشنز کے لیے متعدد تامل گانے بھی گائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے