بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 16.4°C
Saturday, 24 October 2026 | پاکستان: 14 جمادی الاول 1448

ویڈیو: سلمان خان فیروزہ بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ اداکار نے وجہ بتادی

Tuesday, 4 January, 2022

بالی وڈ کے دبنگ خان کے مداحوں میں اس بات کو لے کر کافی حیرانی پائی جاتی ہے کہ اداکار کے ہاتھ میں ہر وقت فیروزہ پتھر والا بریسلٹ کیوں ہوتا ہے۔ اس حوالے سے سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے بریسلٹ سے متعلق تفصیلات بتائی تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ یہ بریسلٹ میں نے ہمیشہ اپنے والد کو پہنے دیکھا ہے، یہ ان کے ہاتھ میں بہت اچھا لگتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں اس بریسلٹ سے کھیلا کرتا تھا اور جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو والد نے مجھے بالکل اپنے جیسا بریسلٹ تحفے میں دیا۔

سلمان خان نے مداح کو بتایا کہ اس بریسلٹ میں فیروزہ نامی پتھر ہے جو مجھے تمام برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے، مجھ پر کوئی بھی برائی آنے والی ہو تو اس پر دراڑ پڑ جاتی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بریسلٹ میں یہ میرا ساتواں پتھر ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *