وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی کے صارفین پر 347 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تجویز دی ہے۔ ، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری کی شرح مقرر کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق امریکا میں مہنگائی کی قیمت بھی بجلی صارفین ادا کریں گے، امریکا میں مہنگائی کا 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز ہے، گھریلو صارفین پر 12.20 فیصد کے حساب سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔ مہنگائی.ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی خریداری پر صارفین سے 21.37 فیصد سود وصول کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے جب کہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز ہے۔سی پی پی اے نے ایندھن کی قیمت 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کو آئندہ مالی سال میں کم از کم 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ ٹیکس شامل کرکے صارفین کو بجلی فروخت کرے گا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز بھی نیپرا کو بھجوا دی گئی ہے جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے 300 روپے فی ڈالر کے حساب سے بجلی خریدنے کی تجویز ہے۔
پاکستان
بجلی صارفین کیلئے بری خبر ، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری
- by Daily Pakistan
- مئی 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1090 Views
- 7 مہینے ago