بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Sunday, 02 August 2026 | پاکستان: 19 صفر 1448

بھارت سے سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی سے بھی ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

Saturday, 10 May, 2025

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا۔ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر خوش آئند ہے، ایسے اقدامات کیے جائیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی قیادت اور کارکن ملاقات نہیں کرسکتے، اس قومی یکجہتی میں ہم چاہتے کہ مضبوطی اور یقینی کے ساتھ ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا تھا، پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر جواب دیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *