توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے عمران خان اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں موجود ہیں جبکہ عدالت نے ان کی حاضری گیٹ پر لگوانے کا حکم دے دیا ہے. عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگوانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد عدالتی عملہ حاضری کے لیے دستاویز لے کر عمران خان کے پاس جارہا ہے.عمران خان کے وکلا بھی ساتھ موجود ہیں۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے، عمران خان کو گاڑی میں ہی عدالتی حاضری لگانے کی اجازت دی جائے، جس پر سیشن جج نے عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے گاڑی میں ہی عدالتی حاضری کے دستخط لے لیے جائیں۔کارکنوں کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نہ جانے پر عمران خان گاڑی میں ہی عدالتی حاضری لگا کر واپس چلے گئے۔اس سے قبل لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال رکھا تھا اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو بھی ہٹا دیا تھا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیےمیں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، عدالت کے احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جائےگی۔توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا ہے۔
خاص خبریں
توشہ خانہ کیس میں عدالت کا سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری گیٹ پر لگوانے کا حکم
- by Daily Pakistan
- مارچ 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 553 Views
- 2 سال ago