لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانری ہاﺅس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے نجی ٹی وی کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی بہت افسوسناک بات ہے،تنقید کرنے والا الطاف حسین ہو یا وزیر دفاع،کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔جنرل راحیل شریف کے اقدامات پر انہیں آج ساری دنیا کا اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں خواہ کوئی بھی ہو اگر کسی کیس کی تحقیقات ہو رہی ہیں تو اس کے بارے میں ایم آئی سکس سے کسی کو کوئی بھی سوال پوچھنے کی اجازت نہیں جبکہ پاکستان میں سیاستدان بنتے ہی کسی بھی مسئلے پر فوج سے سوال کیا جاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئیے،فوج ایک قابل احترام ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس تحقیقات جا ری ہیں،قوانین کے مطابق جب تک کوئی ثبوت نہ ہو برطانیہ میں کسی گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔ایسا نہیں ہے کہ جو لوگ برطانیہ کو مطلوب ہیں انہیں قانون نہ ہونے کے باعث حوالے نہیں کیا جا سکتا ۔موضی میں مطلوب افراد کو جہازوں مین بٹھا کر برطانیہ اور واشنگٹن بھیجنے کی مثالیں موجود ہیں،ایم کیو ایم کے مستقبل کے حوالے سے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ الطاف حسین کو سزا ہوتے ہی متحدہ ٹکروں میں تقسیم ہو جائے گی ۔ایم کیوایم کی فنڈنگ بھارت کے راستے سے ہوتے ہوئے برطانیہ آتی ہے۔ایم کیو ایم کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں جوسب سے زیادہ شور مچا رہا ہے وہی مطلوب ہے۔لوگ مشکلات کا شکار ہوتے ہی لندن کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما ءاپنی غلطیوں پر معافی مانگیں رہا ۔وہ کہتے ہیں کہ قیام پاکستان کے وقت مہاجروں نے قربانیاں دیں حالانکہ ہمارے بڑوں نے اس سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ساری قوم ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں۔موجودہ حکومت تمام معاملات کا حل چاہتی ہے۔ ایم کیو ایک کے کارکناں کی گرفتاری پر برطانیہ میں ہونیالے احتجاج پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنیوالے اوور سیز پاکستانی ہیں،وہاں کے مقامی لوگ نہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی پاک فوج کوسپورٹ کرتے ہیں۔
پاکستان
جنرل راحیل شریف کے اقدامات پر انہیں آج ساری دنیا کا اعتماد حاصل ہے،لارڈ نذیر
- by Daily Pakistan
- اگست 9, 2015
- 0 Comments
- Less than a minute
- 594 Views
- 9 سال ago