بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان

Monday, 4 November, 2024

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کے نوٹی فکیشن کے حصول تک صوبے کے تمام پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن نہ ملنے پر اسکول بند رکھنے کی دھمکی دی گئی ہے۔صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا عزیز اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اپ گریڈیشن کابینہ سے منظوری کے بعد بھی نہیں ہورہی، متعدد بار احتجاج اور مذاکرات کے بعد بھی یہ معاملہ حل نہیں ہوا۔صدر ایپٹا نے اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے 26 ہزار پرائمری اسکول بند رہیں گے اور ایک لاکھ پرائمری اساتذہ سڑکوں پر ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *