بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 21 June 2026 | پاکستان: 7 محرم 1448

راولپنڈی میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں،شہری پریشان

Friday, 30 December, 2022

راولپنڈی:شہر میں آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔پتیری سرخ روٹی15روپے،خمیری روٹی سفید روٹی 25روپے،نان 30روپے،پراٹھا اور روغنی نان کی قیمت بڑھا کر50روپے کردی گئی جبکہ چائے کافی کپ بھی 50روپے مقر ر کی گئی۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق سرخ آٹا بوری10ہزارروپے اور میدہ فائن آٹا بوری11ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا اور میدہ خرید کر سستی روٹی اور نان نہیں دے سکتے،روٹی اور نان قیمتوں میں اضافہ آج جمعہ سے لاگوہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *