بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Saturday, 25 July 2026 | پاکستان: 11 صفر 1448

صدر مملکت کی اسحاق ڈار سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

Friday, 18 November, 2022

صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔
ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر کو ملکی معاشی اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر عارف علوی اور سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک میں اہم سیاسی اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ صدر مملکت سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی معاملات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔صدر مملکت کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے انہیں نواز شریف کا پیغام پہنچایا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *