بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.1°C
Sunday, 05 July 2026 | پاکستان: 20 محرم 1448

عدالت کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ریلیف

Tuesday, 8 November, 2022

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے، جس کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے عبوری ضمانت کی منظوری کا فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ عثمان بزدار عبوری ضمانت کے لیے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔
احتساب عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ نیب عثمان بزدار کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں چھان بین کر رہا ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے عثمان بزدار کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کاشف مسرور کے روبرو پیشی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نیب کے روبرو شاملِ تفتیش ہوں۔
لاہور کی احتساب عدالت نے نیب سے معاملے پر 22 نومبر کو جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار پر شراب کے لائسنس کے اجراء کیلئے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
گزشتہ روز احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *