بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی: بیرسٹر سیف

Tuesday, 21 January, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، انہیں بیرون اکانٹس بھرنے پر سزا نہیں دی گئی۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوں کی کرائم پارٹنر ہے، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے عوام کو کچے کے ڈاکوں سے محفوظ بنائیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت تھر میں بھوک اور افلاس کے شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت قابو پائے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں