بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

فضل الرحمان نے وفاقی وزرا کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل مسترد کردی

Monday, 15 May, 2023

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی اور وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کی۔اس ضمن میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔جس پر مولانا فضل الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہے کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی درخواست مسترد کرد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑیں گے، ہم پر امن لوگ ہے، کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *