پاکستان

لاہور،انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا

لاہور،انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کے تبادلے کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔اس سے قبل ان کا تبادلہ بھی ہوا تھا اور ان کی جگہ محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق انوش مسعود نے 9 مئی کے ملزمان سے تفتیش کرکے چالان جمع کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ جب لاہور میں پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تعیناتی ہوئی تو ایک گروپ ان کی مخالفت کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے