بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

لوگ اب مجھے بوڑھی کہنے لگے ہیں: لارا دتہ

Thursday, 6 January, 2022

سابقہ مس یونیورس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ لارا دتہ نے خود سمیت ساتھی اداکاراؤں کی بڑھتی عمروں پر تبصرے کرنے والوں کے حوالے سے بات کی ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لارا دتہ نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میری عمر کی دوسری اداکاراؤں کے لیے بالکل مہربانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچ پوچھا جائے تو بطور اداکارہ مجھے لگتا ہے کہ عمر نے مجھے آزاد کردیا ہے، میں لوگوں کی توقعات سے آزاد ہوچکی ہوں کیونکہ میں سابقہ مس یونیورس رہ چکی ہوں اس لیے میرے مداح مجھ سے توقع رکھتے تھے کہ میں فلموں میں گلیمر لاؤں۔

لارا دتہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ 40 کا عشرہ میرے لیے بہترین ہے کیونکہ جو کردار اب نبھا رہی ہوں ان کا کوئی مقصد ہے اور وہ گہرائی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سمیت رانی، مادھوری اور کاجل جیسی قابل اداکاراؤں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ بوڑھی لگنے لگی ہیں۔

ہمارے لیے بہت موٹی ہوگئی ہیں جیسا جملہ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ہے، ہر انسان کی طرح اداکاراؤں کی بھی عمر بڑھتی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں