پاکستان

مردان میں تیز رفتار کار الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

مردان میں تیز رفتار کار الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

مردان میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مردان میں چارسدہ روڈ پر شیخ شہزاد ٹاؤن کےقریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ کار میں سوار افراد سرڈھیری سے تخت بائی جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے