بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 21 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

مودی ڈرپوک اور بیشرم آدمی ہے، اس میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں، ستیہ پال ملک

Tuesday, 6 May, 2025

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی ڈرپوک اور بیشرم آدمی ہے، اس میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں۔ ایک انٹرویو میں سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر مودی پورے بھارت کو بے وقوف بنا رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ، سیکیورٹی میں ناکامی پر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مودی ہو یا امیت شاہ انہیں کشمیر کے معروضی حقائق کا کوئی علم نہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سیکیورٹی ریویو میٹنگ گپ شپ اور لنچ کے لیے ہوتی ہیں۔ مودی حکومت نااہلوں پر مشتمل ہے، یہ ان کا نصیب ہے جو یہ ملک چلا رہے ہیں۔
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے مطابق شک کی بنیاد پر کشمیریوں کے گھر گرانا غلط ہے، مودی سرکار ہندو مسلم تقسیم برقرار رکھنا چاہتی ہے اور موقع ملنے پر اسے بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *