بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.7°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہیت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟

Tuesday, 2 July, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بارباڈوس پچ کی مٹی کو چکھا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے بارباڈوس کی پچ کی مٹی چکھنے کے اپنے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ نے مجھے ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی اور میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب اسکرپٹڈ نہیں تھا، یہ بس ہو گیا، میں ہر لمحے کو محسوس کررہا تھا، میں اپنی زندگی میں اس پچ اور گرانڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جس میں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔روہت شرما کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں جب میں پچ پر گیا تھا تو میں اس لمحے کو محسوس کر رہا تھا کیونکہ اس پچ نے ہمیں یہ ٹرافی دی ہے، وہ لمحات بہت خاص تھے، یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے، میں وہاں سے اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا چاہتا تھا، اسی وجہ سے میں نے اس پچ کو چکھا تھا۔سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے، نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی۔واضح رہے کہ 29 جون کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *