صحت

پنجاب ، ڈینگی کے مزید 93 کیسز رپورٹ

پنجاب ، ڈینگی کے مزید 93 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ڈینگی کے 87، لاہور سے 4، میانوالی اور جہلم سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز سامنے آئے تھے۔ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے ایک ہزار 631 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کے پی کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 851 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ڈینگی سے اب تک 2 اموات ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے