بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Saturday, 10 October 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الثانی 1448

پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کو دوپہر دو بجے ہوگا

Monday, 14 April, 2025

پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کو دوپہر دو بجے ہوگا، اجلاس کے ایجنڈا پر محکمہ سکولز ایجوکشن سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔
ایجنڈا کے مطابق غیر سرکاری ارکان کے کارروائی کے دن دو پرائیویٹ بل اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، مفاد عامہ سے متعلق پانچ قراردادیں پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
حکومت کی جانب سے پولیس آرڈر ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئے ایجنڈا پر رکھ لیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر بھی بحث کی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *