بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

پنجاب حکومت عام شہری کی زندگی میں تبدیلی لیکر آئیگی ، خواجہ آصف

Sunday, 19 May, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عام شہری کی زندگی میں تبدیلی لائے گی۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے 3 ماہ میں خدمت کی بنیاد رکھی، مریم نواز نے اپنے بزرگوں کے لیے۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے اقدامات سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے حالات وزیراعلی پنجاب کو معلوم ہیں، مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کرنے آئیں گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ موبائل کلینکس صحت کی سہولیات میں انقلابی تبدیلی لائیں گے، موبائل کلینکس آن وہیل میں دانتوں اور آنکھوں کے ماہرین بھی ہوں گے، دیہی علاقوں میں کلینکس آن وہیل کسی نعمت سے کم نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کینسر یونٹ بھی بنائیں گے، تعلیمی ادارے بھی پنجاب حکومت کی توجہ میں ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *