بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پوری قوت سے سموگ پھیلانیوالے ذرائع کو روکیں گے ، مریم اورنگزیب

Tuesday, 5 November, 2024

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوت سے سموگ پھیلانے والے ذرائع کو روکیں گے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری آئندہ تین دن بہت زیادہ احتیاط کریں، سموگ کی شدت میں اضافہ تشویشناک ہے، بزرگ، مریض اور بچے خصوصی احتیاط کریں، ماسک لازمی پہنیں، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی ماہرین کی مشاورت سے مصنوعی بارش کا آپشن استعمال کریں گے، مونجی یا فصل کی باقیات جلانا اس وقت جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہو گا، پوری قوت سے سموگ پھیلانے والے ذرائع کو روکیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی قوانین، ضابطوں اور کسی بھی خلاف ورزی پر شہری 1373 پر فوری شکایات کریں، گرین ایپ کا استعمال کریں۔سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ سموگ کی صورتحال کے حوالے سے قائم مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم تمام ڈیٹا کا مسلسل بغور جائزہ لے رہا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں