بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 24 July 2026 | پاکستان: 10 صفر 1448

پوپ فرانسس کی وصیت؛ میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کیلئے موبائل کلینک میں تبدیل کردیا جائے

Monday, 5 May, 2025

پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ان کی وصیت سامنے آئی ہے جس میں خاص طور پر غزہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں لکھوایا کہ میرے مرنے کے بعد میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے کلینک بنادیا جائے۔ پوپ فرانسس کی وصیت پر عمل درآمد کے لیے ان کی گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا کلینک بن جائے۔اس موبائل کلینک میں غزہ کے بچوں کے طبی معائنے، علاج معالجے، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی۔اس موبائل کلینک کو غزہ کے اں علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔خیال رہے کہ یہ وہی گاڑی ہے جو پوپ فرانسس نے اسرائیل کے دورے میں 2014 میں استعمال کی تھی۔اس دورے کے بعد پوپ فرانسس تو واپس ویٹی کن آگئے تھے لیکن ان کی گاڑی وہی رہ گئی تھی۔اس گاڑی پر پوپ فرانسس نے اسرائیل کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا تھا اس لیے اس گاڑی کی اہمیت بڑھ گئی اور اسے اسرائیل میں محفوظ کردیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *