بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

کسٹم نے پاک افغان سرحد طورخم پر کروڑوں کی منشیات پکڑلی

Saturday, 1 January, 2022

پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک سے ساڑھے 7 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ایڈیشنل کلکٹرکسٹم محمد طیب کے مطابق کسٹم عملے نے طورخم سرحد پر افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔

کسٹم حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اس منشیات کی قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کسٹم عملے نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں