پاکستان جرائم

گھر کے 13 افراد کو زہر دیکر قتل کرنیوالے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیاجائیگا

گھر کے 13 افراد کو زہر دیکر قتل کرنیوالے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیاجائیگا

خیرپور میں پسند کی شادی کرنے پر کزن کو زہر دے کر خاندان کے 13 افراد کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس دونوں گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے دونوں نے گھر والوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ 17 اگست کو خاندان کے 13 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوئے، 4 بچے موقع پر اور 9 نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تمام افراد کی موت کی وجہ زہر پینا ثابت ہوئی، مرنے والوں میں ملزمان کے والدین اور 8 بہن بھائی، لڑکے کا والد اور دو بھائی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے حکومت کی شکایت پر ملزمان کے خلاف 13 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے