انٹرٹینمنٹ

یاسر نے شادی میں بن بلائے مہمانوں سے متعلق بات کو شغل قرار دے دیا

یاسر نے شادی میں بن بلائے مہمانوں سے متعلق بات کو شغل قرار دے دیا

معروف کامیڈین و ادکار یاسر حسین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی میں بن بلائے مہمانوں سے متعلق کی جانے والی بات شغل کے لیے کہی تھی۔ یاسر حسین نے گزشتہ برس ایک نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کو شادی میں مدعو نہیں کیا تھا تاہم اس کے باوجود نوشین نے شادی میں زبردستی شرکت کی۔

تاہم اب یاسر حسین اپنے بیان سے مکر گئے ہیں اور حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ شادی میں بن بلائے مہمانوں کا دعویٰ شغل کے لیےتھا جسے بہت زیادہ بنا کر پیش کیا گیا۔ خود پر کی جانے والی تنقید سے متعلق یاسر نےکہا کہ آج کل لوگوں میں حس مزاح کی کمی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ کئی دفعہ ہم بھی زیادہ شغل کرلیتے ہیں جو کہ نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود سے متعلق کیا گیا شغل کبھی برا نہیں لگتا بلکہ میری تو خواہش ہے کہ میرے لیے شغل کیا جائے۔ خیال رہے کہ اداکار جوڑی اقرا اور یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب دونوں کا ایک بیٹا کبیر حسین بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے