بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.6°C
Wednesday, 26 August 2026 | پاکستان: 14 ر بیع الاول 1448

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اہم دستاویز سامنے آگئی

Thursday, 6 January, 2022

پاکستان تحریکِ انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کو جمع کرائی گئی اہم دستاویز سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا سرٹیفکیٹ سامنےآگیا ہے۔

سرٹیفکیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ممنوعہ کسی ذرائع سے فنڈ وصول نہیں کیے گئے۔ عمران خان کےدستخط سےجاری سرٹیفکیٹ پر 16جولائی 2009 کی تاریخ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *