پاکستان

آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک ہونے پر ایف بی آر کے2افسران معطل

fbr

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مبینہ طورپر آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ18کے دوافسران کو عہدوں سے ہٹا کر تحقیقات شروع کردیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی فیملی کی ٹیکس ریٹرن لیک ہونے کیلئے لاگ اِن آئی ڈی اور پاس ورڈ کے استعمال کے مبینہ شبے میں جن دو افسروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں انہیں فوری طورپر آر ٹی او سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کر کے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوادیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے