اسلام آباد:پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو مسترد کیا گیا۔پاکستانی دفتر خارجہ نے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی قیاس آرائی پر مبنی بیانیے کا مقصد علاقائی استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی مرحلے کے دوران، ایران اور امریکا کے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تاکہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور مذاکراتی عمل کے عملے کی آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے، بعض طیارے اور معاون عملہ مذاکرات کے اگلے دور کی توقع کے پیش نظر پاکستان میں ہی موجود رہا۔اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط جاری ہیں، اسی تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے دوروں کو موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔پاکستان میں موجود ایرانی طیارہ جنگ بندی کے دوران آیا تھا اور اس کا کسی بھی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔
خاص خبریں
پاکستان کا نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں پر موقف
- by Daily Pakistan
- مئی 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 0 Views
- 1 سیکنڈ ago

