پاکستان

ارشد شریف کے قتل سے متعلق، پی ٹی آئی کا بڑا دعوی ٰ سامنے آگئے

حکومت کا بڑا اقدام ، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم میں ردوبدل

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے پارٹی کی قیادت کے ہمراء پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہم انکشافات سے پردہ اٹھا دیا۔
لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے بیان جاری کیا کہ جب عمران خان نے ارشد شریف کو باہر جانے کا کہا تو اس نے انکار کر دیا تھا۔ وہ اس وقت گئے جب ان کے بولنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم سے زیادہ فوج کے سے عشق کون کرتا ہو گا لیکن ہم نے طے کرنا ہے کہ کیا پاکستان کو ہم نے جمہوری ملک بنانا ہے یا برما اور شمالی کوریا بنایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ ارشد شریف جان بچانے نہیں بلکہ بولنے کے لیے ملک سے باہر گئے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد پاکستان کے عوام نے دو دفعہ فیصلہ دیا ہے اور عمران خان کے بیانیےکو ووٹ دیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ ارشد شریف کو خیبرپختونخوا کی حکومت نے باہر جانے کا نہیں کیا۔ وفاقی حکومت نے اس کے خلاف 16 کیسز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے