اسلام آباد:افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ہمارے نمائندے کے مطابق کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی مشاورت اور دیگر کاموں کے لئے وزارت خا رجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں۔وہ آئندہ کچھ دنوں میں کابل واپس روانہ ہونگے۔واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی نظام الامور عبید نظامانی پر حملہ 2دسمبر کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں خود محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا تھا۔پاکستانی ناظم الامور کے سکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگی تھیں۔بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان
افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 751 Views
- 2 سال ago