خاص خبریں

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف5کیسز ڈی لسٹ کردیئے

توشہ خانہ کیس میں عدالت کا سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری گیٹ پر لگوانے کا حکم

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف کل ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ کردیا۔الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی جبکہ ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقرر کررکھی تھی۔الیکشن کمشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کردیا ہے اسکے علاوہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے سماعت کرنا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے