معیشت و تجارت

تیل:LNGپٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے پابندی نہیں لگائی،سٹیٹ بینک

state bank

کراچی:سٹیٹ بینک نے کہا ہغے کہ مرکزی بینک نے تیل،ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لئے ایل سیریز پر قطعی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر اس نے کوئی پابندی عائد کی ہے۔یہ واضح کیا جاتا ہے کہ سٹیٹ بینک نے خام تیل،ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کے درآمد کے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے یا کنٹریکٹس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔اس طرح کی غلط اطلاعات منفی مقاصد کے تحت مارکیٹ میں غیر یقینی پیدا کرنے کے لئے پھیلائی جارہی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ سٹیٹ بینک تیل اور گیس کی مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے بینکوں کے ذریعے زرمبادلہ کی ادائیگیوں کی پروسیسنگ کو تجارتی دستاویزات کنٹریکٹ میں درج میعاد کے مطابق بروقت یقینی بناتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri