حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے درمیان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے معاملات طے پا گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ میں پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی پیٹرن انچیف گوہر اعجاز کی سربراہی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ،حکومت اوراپٹما کے درمیان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے معاملات طے پا گئے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کے نرخ فکسڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدی شعبے کے لیے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کو ایکسپورٹس کی ضرورت ہے، روپے کو مارکیٹ بیس ہم نے کہا تھا، مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ اپنی کرنسی کو کھلا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جب لندن سے روانگی اختیار کی تو کرنسی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی نظر آئی جبکہ اب تک میری جانب سے کوئی ہدایت بھی جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی ڈنڈا اٹھایا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرض میں26 سو ارب روپے کمی آئی ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈالر کی صحیح قیمت 200 روپے سے کم ہے، کرنسی ریٹ میں ہیر پھیر کرنے والے نجی بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان
حکومت اور اپٹما کے درمیان معاملات طے پا گئے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 759 Views
- 2 سال ago