پاکستان

دبئی پورٹ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان کی جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

دبئی پورٹ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان کی جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شیخ احمد سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور آرمی ریلیف فنڈ کیلئے 25 لاکھ امریکی ڈالرز کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر معزز مہمان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں اور سرگرمیوں کو سراہا۔
شیخ سلطان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لیے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی قیمتی اور بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیخ سلطان نے آرمی چیف کو دبئی پورٹ ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri