اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو لاہور کے نجی اسپتال سے گرفتار کرنے کی اطلاع دوست مزاری کے کزن شباب مزاری نے دی۔
شباب مزاری کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق وزیراعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں 11 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کے سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا۔
اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق دوست محمد مزاری ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا۔ ذرائع کے مطابق 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن پنجاب کے دفتر میں تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو اسٹاف ریکارڈ سمیت موجود تھے۔
پاکستان
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو کیوں گرفتار کیا گیا؟
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 692 Views
- 3 سال ago
